سرینگر کے برین نشاط علاقے میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات کے دوران چار مکان خاکستر ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی سہ پہر کو پانچ بجکر 30 منٹ پر برین نشاط علاقے میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید کئی مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران چار مکان مکمل طورپر خاکستر ہوئے اور اُن میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کی املاک بھی تباہ ہوئی ہے۔














