گہری دھند سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ، ائر پورٹ سے پروازوںکی اُڑان میں تاخیر
سرینگر/وادی میں سردی کی شدت بڑھنے کے بیچ سرینگر میں منگل کی شب موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جبکہ چلہ کلاں سے پہلے ہی سرینگر میں درجہ حرارت منفی تک چلا گیا ہے جس سے صبح کے اوقات گہری دھند چھائی رہی ہے ۔ اس بیچ سرینگر ائر پورٹ پر گہری دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ائر پورٹ سے پروازیوں کی اُڑان میں تاخیر کی گئی ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر شدید سردی کی لپیٹ میں آنے کے بیج سرینگر میں منگل کی شب درجہ حرارت منفی سے نیچے چلا گیا ہے جبکہ گہری دھند کی وجہ سے جہاں صبح کے اوقات لوگوں کے عبور و مرور میں دشواریاں پیش آئیں خاص کر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی وہیں سرینگر ائر پورٹ پر سخت دھند نے پروازوں کی اُڑان میں بھی تاخیر کردی ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے چند دنوں تک اگرچہ موسم خشک رہے گا البتہ سردی کی شدت کوئی کمی نہیں ہوگی ۔ ادھر سرینگر میںمنگل کی شب میں درجہ حرارت منفی 1.2سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ رواں موسم کی سرد ترین رات رہی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سرینگر شہر سمیت وادی کے بیشتر مقامات پر یہ سرد ترین رات تھی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاو ¿ن قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ سکی ریزورٹ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔انہوںنے بتایا کہ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ پلوامہ میں منفی 2.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ادھر سرینگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں صبح کے اوقات گہری دھند دیکھی گئی جس کے نتیجے میں نہ صرف لوگوں کو عبور و مرور میں دشواریاں پیش آئیں بلکہ ٹریفک کی نقل و حمل بھی بُری طرح سے متاثر ہوئی ہے ۔ ادھر دھند نے پیر اور منگل کو صبح کی پروازوں میں تاخیر کی ہے۔ ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی اوقات میں مرئیت کم رہتی ہے۔اس لئے پروازوں کی اوڑان کے اوقات کو تبدیل کیاگیا ۔ دریں اثناءوادی میں سردی کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی حلقوںنے پرائمری سطح کے کلاسوں کےلئے سرمائی تعطیلات کا مطالبہ پھر دہرایا ہے ۔