ہلاکتوں کی تعداد 340 سے تجاوز کر گئی
جوہانسبرگ: ۵۱/ اپریل (یو این آئی/ اسپوتنک) جنوبی افریقہ کے ڈربن شہر اور مشرقی صوبہ کوازولو نتال میں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 341 ہو گئی ہے۔ مقامی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ ی این سی اے براڈکاسٹر نے کہا، کہ بدھ کو یہاں سیلاب کی سنگین صورتحال کے پیش نظر حکام ے اسے آفت زدہ علاقہ قرار دیا، جہاں سینکڑوں اموات ہو چکی ہیں۔” میڈیا نے پہلے 306 اموات کی اطلاع دی تھی جو اب بڑھ کر 341 ہو گئی ہے۔جنوبی افریقہ می مذکورہ l صوبے کے سربراہ شیلے زکلالہ نے اعلان کیا کہ قدرتی آفت سے 40,000 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔پیر کی رات سے شدید بارشوں کی زد میں ہے اور سیلاب نے سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے۔ مبینہ طور پر ایتھکوینی کی میونسپلٹی اور ڈربن شہر کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔