بھ±ج/دہلی:۵۱اپریل (یواین آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو گجرات کے بھ±ج میں دو سو بیڈ والے کےکے پٹیل سپر اسپیشلٹی اسپتال کو قوم کو وقف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو آنے والے دس سال میں ریکارڈ تعداد میں نئے ڈاکٹر ملنے والے ہیں۔ مسٹر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے اسپتال قوم کو وقف کرتے ہوئے کہا کہ یہ سپر اسپیشلٹی اسپتال کچھ کے لاکھوں لوگوں کو سستی اور بہترین علاج کی سہولت مہیا کرائے گا۔انہوں نے کہا،”یہ ہمارے فوجیوں ،نیم فوجی دستوں کے کنبوں کو اور صنعتی شعبہ کے متعدد لوگوں کےلئے بھی بہتریم علاج کی گارنٹی بن کر سامنے ا?ئے گا۔ملک کے ہر ضلع میں میڈیکل کالج کی تعمیر کا ہدف ہو یا پھر میڈیکل ایجوکیشن کو سب کی پہنچ میں رکھنے کی کوشش ،اس سے آنے والے دس سالوں میں ملک کو ریکارڈ تعداد میں نئے ڈاکٹر ملنے والے ہیں۔ا?یوشمان بھارت ڈیجیٹل ہیلتھ مشن سے مریضوں کےلئے سہولیات اور بڑھیں گی۔آیوشمان ہیلتھ انفرااسٹرکچر مشن کے ذریعہ سے جدید اور کریٹیکل ہیلتھ کیئر انفرااسٹرکچر کو ضلع اور بلاک سطح تک پہنچایا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ کچھ کی خصوصیت ہے کہ اکچھی بولو پھر و پوچھتے نہیں ہیں کہ آپ کس گاو¿ں کے ہیں،جس ذات کے ہیں۔آپ فوراً ہی ان ہوجاتے ہیں۔گجرات آج چاروں طرف سے ترقی کررہا ہے۔ملک بھی اسے نوٹ کررہا ہے۔