نئی دہلی: ۰۱/ اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وزیر اعظم کسان سمان ندھی اور زراعت سے متعلق دیگر اسکیمیں ملک کے کروڑوں کسانوں کو نئی طاقت دے رہی ہیں مسٹر مودی نے آج ٹویٹر پر کہا کہ ہماری کسان بھائیوں پر اور بہنوں پر ملک کو فخر ہے۔ وہ جتنے مضبوط ہوں گے، نیا ہندوستان اتنا ہی خوشحال ہوگا۔ مجھے خوشی ہے کہ پی ایم کسان سمان ندھی اور زراعت سے متعلق دیگر اسکیمیں ملک کے کروڑوں کسانوں کو نئی طاقت دے رہی ہیں۔انہوں نے ٹویٹ کے ساتھ پی ایم کسان سمان ندھی کا پوسٹر بھی شیئر کیا ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ کسان کی محنت کو دے رہی ایک مضبوط آدھا دینا، پی ایم کسان سمان ندھی کی قسط ہر بار۔ٹویٹر کے مطابق پی ایم کسان سمان ندھی کے ذریعے 11.3 کروڑ کسانوں کے کھاتوں میں 1.82 لاکھ کروڑ پہنچ چکے ہیں۔اس فنڈ کے ذریعے تمام کسانوں کو سالانہ چھ ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔ عالمی وبا کے دوران 1.30 لاکھ کروڑ روپے کی رقم منتقل کی گئی۔ اس سے خاص طور پر چھوٹے کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔زرعی انفراسٹرکچر فنڈ کے ذریعے زراعت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کے قرض کی سہولت ہے۔ 11632 پروجیکٹوں کے لیے 8585 کروڑ کا قرض منظور کیا گیا۔ وہیں ای۔ نام کے ذریعہ ملک بھر کی منڈیوں کا ڈیجیٹل انضمام کیا گیا ہے۔ اس میں اب تک 1.73 کروڑ رجسٹریشن کرائے جا چکے ہیں۔ ای۔ نام پلیٹ فارم پر اب تک 1.87 لاکھ کروڑ روپے کا کاروبار ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا ”وزیر اعظم کسان سمان ندھی ہندوستان کے کسانوں کے لئے ایک بڑی طاقت بنی ہے۔ ہر قسط سے ہر سال ہزاروں کروڑ کی منتقلی، بغیر کسی بچولئےکے، بغیر کسی کمیشن کے، پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ہندوستان میں ایسا ہو سکتا ہے۔ چھوٹے کسان اس رقم سے اچھی کھاد اور آلات استعمال کرتے ہوئے اچھے معیار کے بیج خرید رہے ہیں“۔