پٹرول 105.41 جبکہ ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت
ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں کے اتوار کے روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کرنے سے مسلسل چوتھے دن ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ مانیٹرنگ کے مطابق انڈین آئل کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے ۔دریں اثناءممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہیں۔اس کے ساتھ ہی چنئی میں پٹرول کی قیمت 110.85 روپے اور ڈیزل کی قیمت 100.94 روپے پر برقرار ہے۔کلکتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 115.12 روپے اور 99.83 روپے ہے۔ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 137 دنوں کے استحکام کے بعد 22 مارچ 2022 سے بڑھنا شروع ہو ئیں۔ گزشتہ 19 دنوں میں کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا ہے۔ تب سے اب تک ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ اتوار کو مسلسل چوتھا دن ہے جب قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس سے قبل یکم اپریل کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔