ایک جنگجو کمانڈر جاں بحق ، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ
تصادم آرائی میں لشکر طیبہ کا ایک اعلی کمانڈر نثار ڈارمارا گیا ۔ آئی جی وجے کمار
کولگام جھڑپ میں دو فوجی اہلکار زخمی ، جنگجو فوج کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب
سرینگر/09اپریل/سی این آئی//ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ سرہامہ علاقے میں سنیچر وارکی صبح جنگجوﺅں اور فوج کے مابین تصادم آرائی میں ایک جنگجو کمانڈر ہلاک ہوا۔ادھر ضلع میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران علاقے میں موجود عسکریت پسند فوج کو چکمہ دیکر محاصرے توڑ نے میں کامیاب ہوکر فرار ہوئے ہیں ۔جبکہ جنگجو مخالف آپریشن کے دوران گولیوں کے تبادلے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ادھربجبہاڑہ جھڑپ کے سلسلے میں آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا ہے کہ اس جھڑپ میں لشکر طیبہ کا مطلوب ترین کمانڈر نثار ڈار ماراگیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہفتہ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سرہامہ بجبہاڑہ نامی علاقے میں فوج نے ایک خفیہ اطلاع کے بعدعلاقے کو محاصرے میں لیکر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔ فوج ،پولیس اور فورسز نے مشترکہ طور پر وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی شروع کی ۔ اس دوران تلاشی پر معمور ٹیم جونہی اس جگہ پہنچی جہاں پر جنگجو چھپے بیٹھے تھے تو وہاں پر موجود جنگجوﺅں نے تلاشی پارٹی پر گولیاں برسائیں جس کے فورا بعد فوج نے بھی مورچہ سنبھالا اور جوابی کارروائی شروع کی ۔ اس دوران فوج نے علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید طلب کی اور کمک پہنچتے ہی اس مکان کو گھیرے میں لیا گیا جہاں سے گولیاں آرہی تھیں۔ فوجی ذرائع کے مطابق چھپے بیٹھے جنگجوﺅںکو لاﺅڈ سپیکر کے ذریعے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی گئی تاہم انہوںنے فوج کی جانب سے کی گئی پیش کش کو ٹھکراتے ہوئے گولیاں برسائیں ۔ذرائع کے مطابق فوج نے جوابی کارروائی شرو ع کی اور جوابی کارروائی میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے جس کی شناخت لشکر طیبہ کے کمانڈر نثار ڈار کے بطو رہوئی ہے ۔ادھرجنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے دمہل ہانجی پورہ کے چاکی صمد گاو¿ں میں پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ ایک مختصر گولی باری کے بعد عسکریت پسند بظاہر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ یہ تصادم صبح 4 بجے کے قریب اس وقت شروع ہوا جب پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع پر ایک محاصرہ اور تلاشی آپریشن (CASO) شروع کیا۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ جیسے ہی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے جنگجوو¿ں نے ان پر گولی چلائی، جس کا جوابی کارروائی کی گئی، جس سے فائرنگ شروع ہوگئی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ وہاں ایک خاموشی تھی جس کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی شروع کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے ساتھ کوئی دوسرا رابطہ قائم نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا گیا، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ جنگجو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے دوران ابتداءمیں ہی جنگجوﺅں نے تلاشی پارٹی پر گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکارزخمی ہوئے جن کی شناخت روہت یادو اور انکیش کمار کے بطور ہوئی ہے ۔ ادھر ذرائع نے بتایا کہ جھڑپ میں زخمی فوجی اہلکاروںکو فوری طور پر علاج و معالجہ کےلئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم ہے ۔ دریں اثناءبجبہاڑہ جھڑپ کے بارے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ اس جھڑپ میں لشکر طیبہ کا ایک لشکر کمانڈر نثار احمد ڈار ساکنہ ریڈوانی بالا کولگام سرہامہ مارا گیا۔ اعلیٰ پولیس اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ وہ علاقے میں کئی جرائم اور قتل کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ وہ 6 مئی 2021 سے سرگرم تھا۔ اس دوران علاقے میں تلاشی اب بھی جاری ہے۔