نئی دہلی: ۵۲ مارچ (یو این آئی) ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے آ رہی کمی کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وبا سے 83 مریضوں کی موت ہوئی ہے، جس کے ساتھ ہی اب تک کورونا سے اموات کی کل تعداد 25 ہو گئی ہے۔ یہ پانچ لاکھ 16 ہزار 755 ہو گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1685 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کےنتیجے میں کیسز کی کل تعداد چار کروڑ 30 لاکھ 16 ہزار 372 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 2499 افراد کے وبا سےنجات پانے کے بعد اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد چار کروڑ 24 لاکھ 78 ہزار 87 ہوگئی ہے۔ اسی دوران فعال کیسز کی تعداد 897 کم ہو کر 21530 رہ گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.20 فیصد، صحت یاب ہونے کی شرح 98.75 فیصد اورکورونا پوزیٹیوٹی ریٹ 0.05 فیصد ہے۔ کیرالا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں، 289 کی کمی ا?نےکے بعد ان کی فعال کیسز کم ہو 5629 رہ گئی۔ وہیں773 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 64 لاکھ 56 ہزار 428 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 67 ہزار 550 ہو گئی ہے۔