نئی دہلی: ۰۲ مارچ (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے معاملوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,761 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور 127 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ صحت وخاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 181 کروڑ 21 لاکھ 11 ہزار 675 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار 761 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 240 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ معاملوں کا 0.06 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.41 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے بتایا ہے کہ اسی مدت میں تین ہزار 196 لوگوں کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک کل چار کروڑ 24 لاکھ 65 ہزار 122 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صحتیاب ہونے کی شرح 98.74 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 31 ہزار 973 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اس کے ساتھ اب تک کل 78 کروڑ 26 لاکھ 60 ہزار 658 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کی وجہ سے 127 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور شرح اموات 1.20 فیصد پر برقرار ہے۔ کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں ایکٹیو معاملے 314 کم ہو کر 6975 ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی 915 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 6452264 ہوگئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 67315 ہو گئی ہے۔