Daily Aftab
16 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

کشمیری پنڈتوں ، مسلمانوں اور دیگر طبقہ جات کی مشکلات کےلئے پاکستان اور ملی ٹنٹ ذمہ دار

by Online Desk
20 مارچ 2022
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

تمام سیاسی جماعتوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں میں تقسیم پیدا کی / غلام نبی ا ٓزاد
جموںکشمیرکے سابق وزیر اعلیٰ اورکانگریس کے سینئر وزیر غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں جو کچھ ہوا اس کےلئے پاکستان اور عسکریت پسند ذمہ دار ہے جس کی وجہ سے کشمیری مسلمانوں ، کشمیری پنڈتوں ، ڈوگروں ، سکھوں اور دیگر طبقہ جات کو کافی مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرناپڑا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر فائلز میں کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ہوئی زیادتی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ یہاں جو کچھ ہوا اس میں کشمیریوں کا کوئی ہاتھ نہیں ہے بلکہ اس کےلئے پاکستان اور ملیٹنٹ براہ راست ذمہ دار تھے ۔ اتوار کے روز، غلام نبی آزاد نے گارڈن اسٹیٹ تریکوٹہ نگر میں جموں بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔ انہیں پدم بھوشن ایوارڈ ملنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار پاکستان اور عسکریت پسند ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے سیکولرازم پر بھی بات کی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہامیں مانتا ہوں کہ مہاتما گاندھی سب سے بڑے ہندو اور سیکولر تھے۔ جموں و کشمیر میں جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار پاکستان اور ملیٹنٹ ہے جس سے ہندو، کشمیری پنڈت، کشمیری مسلمان، ڈوگرہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ہفتہ کو جموں میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ کے دوران جموں پہنچے۔قبل ازیں ہفتہ کو آزاد نے پارٹی قائدین پر زور دیا کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کو تیز کریں۔ آزاد نے کچھ عرصے سے جموں و کشمیر میں اپنی سرگرمی میں اضافہ کیا ہے۔ہفتہ کو جموں ہوائی اڈے پر ان کی آمد پر آزاد دھڑے کے سینئر پارٹی لیڈروں نے ان کا استقبال کیا۔ اپنی مقامی رہائش گاہ پر آزاد نے سابق ایم ایل ایز، جے ایم سی کونسلروں اور دیگر قائدین کے ساتھ میٹنگ کی تاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ آزاد کا جموں کا دو روزہ دورہ بتایا جا رہا ہے۔انہوں نے پارٹی قائدین پر زور دیا کہ وہ عوام میں فعالیت بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ہر کوئی اپنی شرکت کو یقینی بنائے۔ اس دوران سابق نائب وزیر اعلیٰ تارا چند، ڈاکٹر منوہر لال، وقار رسول، شبیر احمد وغیرہ موجود تھے۔ ساتھ ہی محبوبہ مفتی 20 مارچ کو صبح 11.30 بجے رنجیت پیلس آر ایس پورہ میں ایک روزہ پارٹی ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گی۔ 1990 کے کشمیریوں کے اخراج اور ہلاکتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس سمیت تمام سیاسی جماعتیں مختلف بنیادوں پر لوگوں میں تقسیم پیدا کررہی ہیں۔ اسی دوران آزاد نے کہا ، ” سیاسی جماعتیں مذہب، ذات پات اور دیگر چیزوں کی بنیاد پر (لوگوں کے درمیان) تقسیم پیدا کر رہی ہیں۔ میں کسی بھی پارٹی کو معاف نہیں کر رہا ہوں، بشمول میری پارٹی(کانگریس)سول سوسائٹی کو اتحاد کیساتھ ساتھ رہنا چاہیے۔ بلا امتیاز ذات پات، مذہب سب کو انصاف ملنا چاہیے”۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
سنڈے مارکیٹ کو حفاظتی حصار میں دوبارہ کھولا گیا

سنڈے مارکیٹ کو حفاظتی حصار میں دوبارہ کھولا گیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

کشمیری پنڈتوں ، مسلمانوں اور دیگر طبقہ جات کی مشکلات کےلئے پاکستان اور ملی ٹنٹ ذمہ دار
تازہ ترین خبریں

کشمیری پنڈتوں ، مسلمانوں اور دیگر طبقہ جات کی مشکلات کےلئے پاکستان اور ملی ٹنٹ ذمہ دار

20 مارچ 2022
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
عصر حاضر کے ساتھ ہم آہنگ رہنا وقت کی اہم ضرورت
جموں و کشمیر

عصر حاضر کے ساتھ ہم آہنگ رہنا وقت کی اہم ضرورت

16 مئی 2022
افغانستان میں ہرات کی مسجد میں بھیانک دھماکہ
تازہ ترین خبریں

افغانستان میں ہرات کی مسجد میں بھیانک دھماکہ

02 ستمبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d