حزب اختلاف کارول اد اکرنے کے لئے پھر سے سرگرم کیاجائےگا /غلام نبی آزاد
سرینگر/ 19مارچ/اے پی آئی//
کانگریس کے اندر کسی بھی دھڑہ بندی کوخارج کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اورکانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کہاکہ قا ئمقام کانگریس صدر نے پارٹی میں تبدیلی لانے کی حامی بھرلی ہے اور کانگریس صدر کے ساتھ جی 23قیادت کوکوئی اختلاف نہیں ہے اور ان کی قیادت پربھی کوئی سوال نہیں ۔انہوںنے کہا کہ کانگریس میں رہ کرہی کانگریس کومضبو ط بنا نا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے لئے پاٹی کے بھی لیڈران کواپنارول اد اکرنا ہوگا ۔سابق وزیرعلیٰ نے کہا کہ پانچ ریاستوں پنجاب ،اتر پردیش، اترا کھنڈ، منی پور اور گوا میں پارٹی کوملی ہار انتہائی تکلیف دہ معاملہ تھا اور اس صورتحال سے باہر نکلنے کے لئے کانگریس کومضبوط ہونا انتہائی لازمی ہے ۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ کانگریس صد رکے ساتھ ان کی ملاقات خو شگور ماحول میں ہوئی او رسونیاگاندھی نے اس بات کا یقین دلایاکہ کانگریس پارٹی میں تبدیلی لانے کے لئے وہ تیار ہے اور ا سکے لئے اقدامات اٹھائے جائےنگے ۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ سونیاگاندھی کے ساتھ کسی بھی جی 23لیڈروں کوکوئی ذاتی اختلا ف نہیں ہے او رناہی سوالات اٹھائے گئے ۔سابق وزیرعلیٰ نے کہاکہ کانگریس کومضبوط مستحکم بنانا اور ا س کو حزب اختلاف کے طور پرپیش کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔کانگریس پھر سے مضبوط مستحکم ہوگی او راس کے لئے جلدہی اقدامات بھی اٹھائے جائےنگے ۔