جموں کشمیر میں انتخابات ضرور ہوں گے جو کہ ہر جمہوریت کی بنیاد / وزیر داخلہ امیت شاہ
عسکریت پسندی اور نکسلواد ختم ہونے کے قریب ،سی آر پی ایف کی قربانیوں پر ملک کوفخر ہے
سرینگر/19مارچ/// وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں عسکریت پسندوں اورشمالی ریاستوں میں نکسلواد ختم ہونے کے دہانے پرہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ ہر جمہوریت کی بنیاد انتخابات ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی سرکارنے جموں کشمیر کو سٹیڈ ہڈ دینے کا وعدہ کیا ہے اور یہاں پر انتخابات بھی ضرور ہوں گے ۔وزیر داخلہ نے اس موقعے پر یہ بات پھر دہرائی کہ دفعہ 370ہونے کے بعد جموں کشمیر میں ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوئیں اور اس وقت جموںکشمیر ملک کے دیگر شہریوں کے ساتھ ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے امن و قانون برقرار رکھنے، جموں و کشمیر میںملٹنسی سے نمٹنے اور نکسلیوں کے خاتمے میں سی آر پی ایف کے رول کی تعریف کی ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ دفعہ 370 ختم کئے جانے کے بعدملٹنسی پر فیصلہ کن انداز میں قابو پانا مرکزی سرکار کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ وزیر داخلہ نے سی آر پی ایف کے 83ویں یوم تاسیس کی تقریب پر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جموں کشمیر میں جس طرح سے سی آر پی ایف نے کام کیا اور امن و سلامتی کو یقینی بنایااس پر قوم کو فخر ہے ۔ اس دوران سی آر پی ایف کے یوم تاسیس کے موقعے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سی آر پی ایف ڈے پریڈ کی سلامی لی۔اس تقریب کے بعد امت شاہ نے ایل جی کے ہمراہ حفاظتی صورتحال کی جائزہ میٹنگ کی صدارت بھی کی ۔سی این آئی کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ آج دوسرے دن وزیر داخلہ شاہ نے جموں میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 83 ویں یوم تاسیس پریڈ میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے سی آر پی ایف ڈے پریڈ کی سلامی لی۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، ایم او ایس جتیندر سنگھ، ڈی جی پی دلباغ سنگھ، بی ایس ایف کے ڈی جی پنکج سنگھ، آئی بی کے ڈائریکٹر فاروق خان، ہوم سکریٹری اے کے بھلا موجود تھے ۔سی این آئی کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ نے یوم تاسیس پریڈ کے دوران قوم کی خدمت میں عظیم قربانی دینے والے سیکورٹی اہلکاروں کو اعزاز سے نوازا۔وزیر داخلہ نے اپنی تقریر کا آغاز ماتا ویشنو دیوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملک کی خدمت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وہ سرزمین ہے جہاں سیاما پرساد مکھرجی اور پریم ناتھ ڈوگرہ نے جموں و کشمیر کے باقی ملک کے ساتھ مکمل انضمام کے لیے جدوجہد کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شیاما پرساد مکھرجی نے یہاں تک کہ ملک میں صرف ‘ایک پردھان، ایک نشان، ایک ودھان’ کے مقصد کے لیے اپنی عظیم قربانی دی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد ان کا خواب پورا ہو گیا ہے۔اپنے خطاب کے دوران امیت شاہ نے کہا کہ ملک میںملٹنسی اور نکسل ازم ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد پچھڑے طبقوں اور پہاڑیوں کو ان کے حقوق مل گئے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جموںکشمیر میں ترقی زور پکڑ رہی ہے اور اب تک ریاست میں 30 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ ریاست میں پنچایتی راج ادارے کو مضبوط کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے یوم تاسیس کے موقع پر سی آر پی ایف اہلکاروں کو مبارکباد دی۔ امیت شاہ نے کہا کہ ملک کی سلامتی میں سی آر پی ایف کا بڑا حصہ ہے۔ یوم تاسیس کو دارالحکومت سے باہر منانے کا مقصد یہ ہے کہ دیگر ریاستوں کے لوگ بھی سیکورٹی فورسز کی بہادری کو جانیں۔ شاہ نے کہا کہ انتخابات جمہوریت کا تہوار ہیں اور منصفانہ انتخابات جمہوری ملک کی روح ہیں۔ سی آر پی ایف کے جوان ملک بھر میں لوک سبھا اور ودھان سبھا انتخابات کے پرامن انعقاد میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوںنے مزید بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب سی آر پی ایف دہلی سے باہر اپنا یوم تاسیس منا رہا ہے۔ CRPF کی تشکیل 1939 میں کراو¿ن نمائندہ پولیس کے طور پر ہوئی تھی۔ آزادی کے بعد، 1949 میں، اس وقت کے مرکزی وزیر داخلہ ایس. ولبھ بھائی پٹیل نے جھنڈا پیش کرتے ہوئے اس کا نام تبدیل کر کے CRPF رکھا۔قبل ازیں جمعہ کو مرکزی وزیر داخلہ نے جموں کے راج بھون میں مہلوک پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو ملازمت کے تقرر نامہ حوالے کیا۔ امیت شاہ نے مہلوکین کے اہل خانہ سے بات چیت کی اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ اس کے ساتھ ہی امیت شاہ نے لیفٹیننٹ گورنر اور سینئر حکام کے ساتھ سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے ملٹنسی کے واقعات میں ہلاک ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو ہمدردی کی بنیاد پر تقرری کے احکامات دئیے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو ان بہادر پولیس اہلکاروں کی جرات اور عزم پر فخر ہے۔