بھائی چارہ کا ماحول خراب ہونے کا خطرہ، میڈیا کو گریز کرنا چاہئے: گہلوت
جے پور: ۸۱مار چ (یو این آئی) راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے ”دی کشمیر فائلز“ فلم پر کسی بحث کی ضرورت نہیں بتاتے ہوئے کہاکہ فلم کے نام پر جو ماحول بنایا جارہا ہے اس سے ہندومسلم سمیت مختلف مذاہب کے مابین کھائی میں مزید اضافہ ہوگا جوکسی بھی طرح سے ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ مسٹر گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ کہاکہ کشمیر فائلز فلم پر کسی بحث و مباحثہ کی ضرورت نہیں ہے۔ میڈیا اور سوشل میڈیا میں اس فلم پر جو بحث ہوتی ہے اس سے بھائی چارہ اور ہم آہنگی کا ماحول خراب ہوتا ہے، میڈیا کو اس سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کی صورتحال میں کیا حالات تھے اس پرآج بحث کرنا مناسب نہیں کہا جاسکتا۔ اس وقٹ کشمیر سے پنڈتوں کی جو ہجرت ہوئی وہ تمام ہم وطنوں کےلئے درد کا باعث بنی، خواہ ان کا کوئی بھی مذہب ہو۔