ADVERTISEMENT
سنبل میں جمعہ کے رو ز پولیس کی جیپ اور ایک پرائیویٹ گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سنبل علاقے میں جمعہ کے روز ایک سنٹرو گاڑی زیر نمبر HR51AQ-2253اور پولیس کی گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ یہ گاڑی سنبل پولیس سٹیشن سے وابستہ تھی ۔ اس دوران تینوں زخمیوں کو کمونٹی ہیلتھ سنٹر سنبل منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں مزید علاج و معالجہ کےلئے سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
ADVERTISEMENT