مزید 2539 نئے معاملے، 180.80 کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین
نئی دہلی: ۷۱ مارچ (یو این آئی/ ایجنسیز) ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے مزید 60 مریضوں کی موت ہوئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو ہزار 539 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ملک بھر میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 180.80 کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 180 کروڑ 80 لاکھ 24 ہزار 147 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو ہزار 539 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 30 ہزار 799 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.07 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.35 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔اسی مدت میں چار ہزار 491 لوگوں کو کووڈ سے پاک کیا گیا ہے۔