Daily Aftab
25 اگست ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

نوگام سرینگر جھڑپ میں مسلح تصادم آرائی ،تین مقامی لشکر جنگجو جاں بحق ،ایک رائفل اور دو پستول برآمد

by Online Desk
16 مارچ 2022
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

چوبیس گھنٹوں کے دوران 2خونین معرکہ آرائیوں میں 4عسکریت پسند از جا ں
نوگام تصام آرائی میں لشکر طیبہ کے تین جنگجوﺅں کی ہلاکت بڑی کامیابی ، سمیر بٹ کے قتل میں ملوث تھے / پولیس
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ وسطی کشمیر کے نوگام سرینگر میں بدھ کی صبح خون نین معرکہ آرائی کے دوران لشکر طیبہ کی زیلی شاخ ٹی آر ایف سے وابستہ 3جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں ۔ گزشتہ روز چرسو اونتی پورہ پلوامہ میں ایک جنگجو جاں بحق ہوا تھا اس طرح سے گزشتہ 24گھنٹوں میں 2الگ الگ تصادم آرائیوں میں لشکر سے وابستہ 4جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں۔ نوگام انکاونٹر سے متعلق جموں کشمیر پولیس کے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے اسے فورسز کےلئے بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تینوں جنگجو سرپنچ سمیر بٹ کے قتل میں ملوث تھے ۔ مہلوکین سے پولیس نے ایک AK47رائفل اور 2پستول برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے وسطی کشمیر سرینگر ضلع کے نوگام علاقے میں بدھ کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک تصادم میں لشکر طیبہ کے ایک شاخ ٹی آر ایف سے وابستہ تین جنگجو مارے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور فوج کو نوگام علاقے میں جنگجوﺅں کے چھپے بیٹھنے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد پولیس ، فورسز اور فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور گھر گھر تلاشی شروع کی جس دوران جونہی تلاشی پر معمور پارٹی اس جگہ کے قریب پہنچی جہاں جنگجو موجود تھے تو انہوںنے تلاشی پارٹی پر گولیاں چلائیں ۔ اس دوران فوج اور ایس او جی نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی غرض سے پوزیشن سنبھال کر جوابی فائرنگ کی ۔ اس دوران جنگجو مخالف آپریشن میں لشکری طیبہ سے وابستہ 3جنگجوﺅں کو ہلاک کیا گیا اور جائے واردات سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیاگیا ۔ نوگام جھڑپ کے بارے میں آزاد ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح جونہی فوج ، پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو محاصرے میں لیا جس کے ساتھ ہی طرفین کے مابین شروع ہوئی گولیوں کی گن گرج سے سارا علاقہ دہل اُٹھا اور لوگ اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے ۔انہوںنے بتایا کہ گولہ باری کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کسی بھی شہری کو اپنے گھر سے باہر نکلنے کی فوج نے اجازت نہیں دی اور ناہی باہر سے کسی شخص کو محاصرے والے علاقے کی طرف جانے کی اجازت دی جارہی تھی۔ انہوںنے بتایا کہ محاصرہ ختم ہونے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ تین جنگجو ﺅں کو فوج نے جاں بحق کیا ہے ۔ دریں اثناءانسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے خبر رسیاں ادارے کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ لشکر طیبہ کے یہ تینوں عسکریت پسند سرپنچ سمیر بٹ کے حالیہ قتل میں ملوث تھے۔آئی جی وجے کمار نے بتایا کہ جنگجوﺅں کی ہلاکت فوج اور پولیس کےلئے بڑی کامیابی ہے کیوں کہ یہ تینوں پولیس اور فوج کے سمیر بٹ کی ہلاکت کے علاوہ دیگر تخریب کاری کے واقعات میں مطلوب تھے ۔ یاد رہے کہ سمیر بٹ کو رواں ماہ کی 9تاریخ کو نامعلوم بندوق برداروں نے کھنوعہ کے علاقے میں اپنے گھر کے قریب گولیاں ماردی تھیں جس کی وجہ سے سمیر شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں پر دوران علاج و معالجہ ہی وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ بدھ کے روز نوگام میں ہوئی جھڑپ سے قبل گزشتہ روز یعنی منگل کو چرسو اونتی پورہ پلوامہ میں اسی طرح کے ایک معرکہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو جاں بحق ہوا تھا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
وادی کے سبھی اضلاع میں سیکورٹی فورسز کو الرٹ پر رکھا گیا ہے/آئی جی کشمیر

جمہوریت کو کمزور کرنے کیلئے سرحد کے اُس پار بیٹھے عناصر جموں کشمیر میں پنچایتی نمائندوں پر حملہ کرواتے ہیں

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

شوپیاں کے کلہ بل گاوں میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین تصادم آرائی 2مقامی جنگجو جاں بحق
تازہ ترین خبریں

نوگام سرینگر جھڑپ میں مسلح تصادم آرائی ،تین مقامی لشکر جنگجو جاں بحق ،ایک رائفل اور دو پستول برآمد

16 مارچ 2022
غیر باسمتی سفید چاول کی برآمد پر پابندی عائد
تازہ ترین خبریں

چاول کی برآمد پر پابندیوں کو کم کرنے کا ارادہ

18 جولائی 2024
دہی کے حیرت انگیز فوائد
صحت

دہی کے حیرت انگیز فوائد

01 مئی 2024
واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی
ادارتی

واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی

13 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d