ADVERTISEMENT
تائی پے: ۴۱ مارچ (یو این آئی/ اسپوٹنک) تائیوان ائر فورس کا لڑاکا طیارہ میراج 2000 تربیتی پرواز کے دوران سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ تاہم پائلٹ بچ گیا۔تائیوان کے صدر تسائی انگ وین کے دفتر نے پیر کو یہ اطلاع دی۔صدر کے دفتر نے فیس بک کے ذریعہ بتایا کہ “پائلٹ پیر کو جزیرے کے مشرقی ساحل پر تربیتی پرواز کے دوران تکنیکی خرابی کے بعد باہر نکل گیا۔ راحت اور بچا¶ آپریشن کے دوران پائلٹ زندہ پایا گیا اور اسے بچا لیا گیا۔” محترمہ تسائی نے وزارت دفاع کو طیارے کی تلاش جاری رکھنے اور حادثے کی وجہ کا تعین کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
ADVERTISEMENT