جموں میں تین افراد اُس وقت زندہ جل کر لقمہ اجل بن گئے اور 14افراد جھلس کر شدید زخمی ہوئے ہیں جب ریذیڈنسی روڑ جموں میں قائم جھگی جھونپڑیوں سے اچانک آگ نمودار ہوئی ۔ اطلاعات کے مطابق جموں کے ریذیڈنسی روڑ میں سوموار کے روز اُس وقت سنسنی اور سراسمگی پھیل گئی جب جھگی جھونپڑیوںسے اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں عمارت میں موجود متعد افراد جھلس گئے جبکہ آگ کی اس ہولناک واردات میں 3افراد زندہ جل کر لقمہ اجل بن گئے ۔ ذرائع کے مطابق آگ کی اس واردات میں 14مزید افراد جھلس کر شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر جی ایم سی جموں اور دیگر ہسپتالوں پہنچایا گیا ہے ۔ اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا ہے کہ تین افراد اس آگ کی واردات میں زندہ جل گئے جبکہ ایک درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اس موقعے پر انہوںنے بتایا کہ اس واردات کے حوالے سے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔












