آزاد پورہ بونیار اوڑی میں اتوار کی صبح ایک خاتون پ±را سرار طور پر لاپتہ ہوئی اور بعد میں ا±س کی لاش دریائے جہلم سے برآمد کی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آزاد پورہ بونیار میں اتوار کی صبح 31 سالہ خاتون لاپتہ ہو ئی۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور اہل خانہ نے خاتون کو تلاش کرنے کی خاطر متعدد علاقوں کی خاک چھان ماری لیکن ا±س کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا جس کے بعد گھر والوں نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی۔انہوں نے بتایا کہ کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد اتوار کی سہ پہر کو لاپتہ خاتون کی لاش چندن واری بونیار میں دریائے جہلم سے برآمد کی گئی۔ا±ن کے مطابق پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے دریائے جہلم سے لاش کو باہر نکال کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کی خاطرلاش کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔