ADVERTISEMENT
سرینگر/13 مارچ/// جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مانکوٹ علاقے میں اتوار کے روز 27 سالہ نوجوان ٹپر سے نیچے گر آیا جس وجہ سے اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے مانکوٹ علاقے میں ایک ٹپر زیر نمبرJK02AS-4867 سے 27 سالہ نوجوان احسن الحق ولد مولوی گلزار احمد نیچے گر آیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
ADVERTISEMENT