ممبئی: ۱۱ مارچ (یو این آئی) عالمی سطح پر ملے جلے اشاروں کے درمیان آج گھریلو سطح پر ہیلتھ کیئر جیسے گروپوں میں ہوئی خریداری کی بدولت شیئر بازار گراوٹ سے ابھرتے ہوئے مسلسل تیسرے دن برتری بنانے میں کامیاب رہا۔اس دوران سینسیکس 85.91 پوائنٹس بڑھ کر 55550.30 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 35.55 پوائنٹس بڑھ کر 16630.45 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای کی کمپنیوں کے مقابلے چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں نے زیادہ خریدداری ہوئی جس سے مڈ کیپ 0.45 فیصد اضافے کے ساتھ 23309.95 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.90 فیصد اضافے کے ساتھ 27141.43 پوائنٹس پر رہا۔بی ایس ای میں شامل گروپوں میں، آٹو 0.35 فیصد، ٹیلی کام 0.14 فیصد، ٹیک 0.12 فیصد اور آئی ٹی 0.08 فیصد کی گراوٹ کو چھوڑکر باقی سبھی گروپ برتری میں رہے۔ اس میں ہیلتھ کیئر میں سب سے زیادہ 2.07 فیصد تیزی رہی۔