ADVERTISEMENT
سرینگر/11 مارچ/شمالی کشمیر کے قصبہ گریز کے تولیل علاقے میں جمعے کی دوپہر کو فوج کا ایک چیتا چاپر گر کر تباہ ہوگیا ہے تاہم فی الوقت کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔دریں اثنا حکام نے بڑے پیمانے پر بچاؤ آپریشن شروع کر دیا ہے
ذرائع نے بتایا کہ گریز سے قریب چالیس کلو میٹر دور تولیل کے گجرن نالے میں جمعے کی دوپہر کو فوج کا ایک چیتا چاپر گر کر تباہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ چاپر کے پائیلٹ اور اس کے دوسرے ساتھی کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا وہ صحیح سلامت نکل چکے یا نہیں۔
ADVERTISEMENT