ADVERTISEMENT
سرینگر کے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں اتوار کی دوپہر کو ہونے والے گرینیڈ حملے میں شدید زخمی ہوئی نو عمر لڑکی پیر کی صبح یہاں ایک ہسپتال میں دم توڑ گئی اس طرح اس حملے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر دو ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں اتوار کی دوپہر کو ہونے والے گرینیڈ حملے میں زخمی ہوئی لڑکی پیر کی صبح قریب آٹھ بجے یہاں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال(ایس ایم ایچ ایس) میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئی۔
ADVERTISEMENT
نو عمر لڑکی کی موت کے ساتھ اس حملے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر دو ہوگئی ہے۔