جینوا/ ایجنسیز/طالبان حکومت پر منڈلاتی پابندیوں کی وجہ سے ملک معاشی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، ایسے میں بچوں کیلئے کام کرنےوالے اقوام متحدہ کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان کے اساتذہ کو ماہانہ وظیفہ ادا کرے گی۔ گزشتہ سال اگست میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک بھر کے بیشتر اسکول بند رہنے کی وجہ سے اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہوگئے تھے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یونیسیف نے اعلان کیا جنوری اور فروری کیلئے تقریباً 100 ڈالر کے مساوی رقم مقامی کرنسی میں ایک لاکھ 94 ہزار پرائمری اور سیکنڈری اسکول ٹیچرز کو ادا کی جائے گی۔














