’ کاربے ویکس‘کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری
بھارت میں ڈرگس کنٹرولر جنرل نے 12سال سے 18سال کے بچوں کےلئے کووڈ مخالف ویکسین کاربیویکس کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی ہے ۔ اس سے پہلے ملک میں 15سے 18برس تک کے بچوں کےلئے ویکسنیشن کا عمل جاری ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کے ڈرگس کنٹرولر جنرل نے 12 سے 18 سال کے بچوں کیلئے کووڈ۔19 ویکسین Corbevax کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ اِس ویکسین کو حیدرآباد کی کمپنی Biological E Ltd نے تیار کیا ہے۔ اس سے پہلے اس ویکسین کو گزشتہ برس دسمبر میں بالغ آبادی کیلئے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی گئی تھی۔ Corbevax ویکسین کی دو ڈوز 28 دن کے وقفے سے دی جاتی ہے اور اسے دو سے آٹھ ڈگری سیلسیس درجہ حرارت پر رکھا جاتا ہے۔ نیتی آیوگ کے صحت رکن ڈاکٹر وی کے پال نے کہا کہ Corbevax کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری کے ساتھ ملک کے پاس کو-ویکسین سمیت بچوں کیلئے کووڈ19- ویکسین کے دو ٹیکے ہیں، جنہیں پہلے ہی 15 سے 18 سال کے بچوں کو لگایا جارہا ہے۔ملک میں گزشتہ برس سے بچوں کےلئے ٹیکہ کاری کی مہم چلائی جارہی ہے اور اب تک پچاس لاکھ سے زائد کے بچوں کو کووڈ مخالف لگائے جاچکے ہیں ۔ البتہ ان بچوں میں پندرہ برس سے کم کسی بچے کو ٹیکہ نہیں لگایا جاتا تھا ۔