بغیر اطلاع ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے 32اساتذہ اب تک فارغ
بغیر پیشگی اطلاع یا غیر ضروری طور پر اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر رنے والے ایک اور اُستاد کو محکمہ نے نوکری سے فارغ کردیا ہے ۔ اس دوران پتہ چلا ہے کہ ایک اور لیڈی ٹیچر کے نام بغیر اجازت غیر حاضر رہنے سے متعلق وجہ بتاﺅ نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ اس دوران محکمہ کی جانب سے اب تک 32غیر حاضر اساتذہ کو معطل کردیا گیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بغیر اجازت ڈیوٹی سے غیرحاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن کی جانب سے کارروائیاں عمل میں لانے کاسلسلہ جاری ہے ۔ ڈائریکشن آفس سرینگر سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ امتیاز احمدنامی ایک استاد جو سرینگر میں تعینات تھا کو2013سے ڈیوٹی سے غیرحاضر پایااگر چہ مزکورہ کوکئی بار ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن کے دفتر نے مواقعے فراہم کئے گئے لیکن اس کے باجود بھی مذکرہ اُستاد حاضر رہنے یا کوئی معقول جواب دینے میں ناکام ہوا ہے ۔ ڈائریکٹراسکول نے حاصل دفعہ 113کا استعمال کر کے مذکورہ استاد کونوکری سے برخواست کرنے کے احکامات صادر کردیئے ۔ایک اور استانی جو 2007سے ڈیوٹی سے غیرحاضر ہے کے نام بھی نوٹس اجراءکی گئی اور اس کوسا ت دنوں کے اندر اندر نوٹس کاجواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مذکورہ استاد کھنموعہ سرینگر اسکول میں تعینات تھی او رپچھلے 22برسوں سے ڈیوٹی سے غیرحاضرہے۔ ادھر ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ نے اب تک غیر جواز ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں 32اساتذہ کو غیر قانونی طور پر نوکریوں سے برطرف کرلیا ہے ۔














