ADVERTISEMENT
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک نوجوان لقمہ اجل بن گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اتوار کی شام کو ایک 26سالہ نوجوان اُس وقت فوت ہوا جب اس کی ایک موٹر سائکل زیر نمبر (JK03-5689)تیز رفتار کے نتیجے میں نوجوان کے قابو سے باہر ہوکر حسن پورہ کے مقام پر ایک پةل سے نیچے چلی گئی جس میں مختار احمد بٹ ولد غلام حسن نامی یہ بائیک سوار شدید زخمی ہوا ۔ اگرچہ اسے فوری طور پر شدید زخمی حالت میں پی ایچ سی عشمقام پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے وہاں پہنچنے پر اسے مردہ قراردیا ۔ پولیس ذرائع نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں کیس درج کرلیا گیا ہے ۔
ADVERTISEMENT