پچھلے پچاس دنوں کے بعد اتوار کے روز سب سے کم کیس درج ہوئے
جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 151افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اس دوران کوئی فوت نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق جموںوکشمیر میں کورونا کے یومیہ معاملات میں لگاتار کمی واقع ہو رہی ہیں۔ اتوار کے روز جموں وکشمیر یوٹی میں 151افراد کی رپورٹ مثبت آئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سرینگر میں اتوار کے روز 29افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، بارہ مولہ میں پانچ ، بڈگام میں چار، پلوامہ میں سات ، کپواڑہ میں آٹھ، اننت ناگ میں تین ، بانڈی پورہ میں دو، گاندربل میں کوئی نہیں، کولگام میں تین افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔ جموں ضلع میں سب سے زیادہ 43افراد کی رپورٹ مثبت آئی، اُدھم پور میں سات، راجوری میں دو ، ڈوڈہ میں 25، کٹھوعہ میں چار ، کشتواڑ میں چار اور رام بن میں پانچ افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر میں کورونا سے کسی کی موت واقع ہوئی نہیں۔ انہوںنے بتایا کہ ابتک اس وائرس سے 4746افراد فوت ہوئے جن میں سے 2324جموں اور 2422کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔