اننت ناگ//محمد رمضان میر(کنڈی) نے سنیچر وار کو بحیثیت نئے ڈویڑنل فارسٹ آفیسر (ڈی ایف او) اننت ناگ اپنا چارج سنبھال لیا۔ محکمہ جنگلات کھنہ بل اننت ناگ کے دفتر میں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔اس دوران محکمہ کے دیگر ملازمین نے ان کا استقبال کرتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ا?فیسر موصوف ایک اچھے انسان ہونے کیساتھ ساتھ ایک بہتر یں آفیسر بھی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انکے تعینات ہونے سے ضلع اننت ناگ میں محکمہ جنگلات کو مزید فروغ ملے گا۔ اس موقع پر موجود کنسرویٹر سوتھ سرکل نے کہا کہ محمد رمضان میر کے ڈویڑنل فارسٹ آفیسر تعینات ہونے سے محکمہ جنگلات کے کاموں میں تبدیلی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ محمد رمضان میر (کنڈی) کا والہانہ استقبال کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کا پورتعاون کریں گے۔اس موقع پر رینج آفیسر پیر زادہ ریاض احمد، امتیاز احمد شیخ، محمد اقبال کھانڈے، خورشید گل، پیر زادہ مقسود احمد، سہیل انیس شکاری، محمد امین ماگرے، منظور احمد، فاریسٹر محمد عباس بھی موجود رہے۔