ADVERTISEMENT
جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کا ایک مزدور جمعہ کو ہماچل پردیش میں پھسل کر ہلاک ہوگیا۔اطلاعت کے مطابق میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ گلزار احمد خان ساکنہ شاداب کریوا شوپیاں گزشتہ کچھ عرصے سے ہماچل پردیش میں محنت مزدوری کررہاتھا۔رپورٹس کے مطابق گلزار احمد خان جمعے کے روز کام کرتے ہوئے ایک پہاڑی کی ڈھلوان سے پھسل گیا۔جسکے نتیجے میں اُسکو شدید چوٹیں آئیں،زخمی کشمیری مزدور کونزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم یہاں تعینات ڈاکٹروںنے ابتدائی معائنے کے بعداسے مردہ قرار دے دیا۔
ADVERTISEMENT