بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے گزشتہ برس کے اوآخرمیں لئے گئے دسویں جماعت کے ریگولر سالانہ امتحان میں غیرتسلی بخش یاخراب کارکردگی پر جنوبی ضلع اننت ناگ میں 2سرکاری اسکولوں کے ایک ہیڈماسٹر کو عملے یعنی دیگر اساتذہ سمیت معطل کر دیا گیا۔چیف ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ نے اس سخت اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اسکولوںمیں خراب نتائج کی وجوہات جاننے اوراس کاتدارک کرنے کیلئے اقدمات شروع کئے گئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق نومبردسمبر2021میں لئے گئے دسویں جماعت کے سالانہ امتحان میں جہاں سرکاری اسکولوں میں زیرتعلیم طلاب کی کامیابی یاپاس ہونے کی شرح 67فیصد سے زیادہ رہی اورکئی سرکاری اسکولوںنے بہترین کارکردگی کامظاہرہ بھی کیا،تاہم نتائج سامنے آنے کے بعدکئی سرکاری اسکولوں کی کارکردگی مایوس دیکھی گئی ،اوراب محکمہ تعلیم کے حکام نے ناقص ،خراب یاغیرتسلی بخش کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اسکولوں کے منتظمین اورتدریسی عملے کیخلاف کارروائی کاآغاز کردیاہے ۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حکام نے حال ہی میں اعلان کردہ 10ویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں ناقص کارکردگی پر 2سرکاری اسکولوں کے اساتذہ بشمول ایک کے ہیڈ ماسٹر کو معطل کر دیا ۔چیف ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ کی طرف سے اس سلسلے میں جاری کردہ ایک حکم کے مطابق، دسویں جماعت کے سالانہ امتحان میں خراب کارکردگی کی بناءپرضلع اننت ناگ کے تعلیمی زون مٹن میں واقع ہائی سکول ونتراگ کے ہیڈ ماسٹر کو عملے سمیت معطل کر دیا گیا ہے۔چیف ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ نے اس سخت اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اسکولوںمیں خراب نتائج کی وجوہات جاننے اوراس کاتدارک کرنے کیلئے اقدمات شروع کئے گئے ہیں ۔سی ای اﺅکاکہناتھاکہ اسکول میں خراب نتائج کی وجوہات کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے،اوراس کا تدارک کرنے کیلئے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔چیف ایجوکیشن آفس اننت ناگ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق، ہائی اسکول پورو کلناگ کے متعلقہ عملہ جس نے سالانہ امتحان میں صفر فیصد نتائج درج کئے تھے، کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔