ADVERTISEMENT
برازیلیا(یو این آئی/ اسپوتنک) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں شدید بارش اورلینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 23 افراد کی موت ہو گئی ۔ جی آئی نیوز کے مطابق یہ واقعہ ریو ڈی جنیرو کے شمال میں واقع شہر پیٹروپولیس میں پیش آیا ۔ اموات کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ برازیل کے صدرجیر بولسوناروجو اس وقت ماسکو کے سرکاری دورے پر ہیں، نے ٹوئٹر پر کہا کہ انہوں نے اپنے وزراءکو پیٹروپولیس میں سیلاب زدگان کو امداد فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے ۔
ADVERTISEMENT