جموںوکشمیر حکومت نے مشن یوتھ کا ایک اہم اقدام شروع کیاجس کا مقصد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے اُمنگوں اور اَحساسات کے لئے ایک راہ کے طور پر کام کرنا ہے۔اِس مشن کا مقصد نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں منظم اِنٹرونشنوںسے اُمید ، اَمن اور سماجی و اقتصادی ترقی کے سفیروں میں بے مثال تبدیلی کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔یہ مشن 15برس سے 25برس تک کی عمر کے تمام اَفراد کو ان کی ضروریات کو دُور کرتے ہوئے اُن کی صلاحیتوں اور خواہشات کو پورا کرنے میں مو¿ثر طریقے سے مدد اور حوصلہ اَفزائی کرتاہے اور نوجوانوں کو اُن کی اُمنگوں کے مطابق اَپنے مستقبل کی تشکیل کے لئے مو¿ثر اَنداز میں تائید کرتا ہے۔پروگرام کا تصور جموںوکشمیر کے نوجوانوں کو کثیر الجہتی حکمت عملی سے مثبت طور پر شامل کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے جس میں تمام ضروری سسٹمیٹک اِنٹرونشن شامل ہے۔اِس طرح یہ آرگنائزیشن نوجوان کی جامع ترقی کے لئے مانگ پر مبنی اِنٹرونشنوں کو شامل کرنے کا تصور کرتی ہے جس میں لائیو لی ہڈ جنریشن ، سکل ڈیولپمنٹ ، تعلیم ، کونسلنگ اور رِی ہیبلٹیشن ،کھیل اور تفریح وغیرہ کی فراہمی شامل ہے۔جموںوکشمیر میں جامع اور عملی نوجوانوں کی شمولیت اور بااِختیار بنانے کے لئے مشن یوتھ جموںوکشمیر کے تمام 20اَضلاع میں جدید طرزِ تعمیر کے ساتھ خصوصی طور پر تیار کردہ نوجوانوں کے مراکز کے قیام کا تصور کرتا ہے جو بنیادی طورپر ڈیزائن کیا گیا ہے جس میںنوجوانوں کے لئے پُر کشش ماحول میںاُمید ، سلامتی اور اُمنگوں کا اِظہار ہو۔