12ویں جماعت کے امتحانی نتائج کے بعد آخر کار جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کیا جس میں ایک مرتبہ پھر لڑکیوں نے بازی مار لی ۔ امتیازی پوزیشن پر کل مل کر 20طلبہ نے قبضہ جما لیا جس میں سے بیشتر طالبات ہی تھیں۔ امتحان میں78فیصد ا±میدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔جن میں سے لڑکوں میں کامیابی کی شرح فیصد78.14جبکہ 78.74فیصدی لڑکیاں شامل ہے ۔ دسویں جماعت کے امتحان میں ایک مرتبہ پھر پروائیوٹ اسکول میں زیر تعلیم بچوں نے اعلیٰ کارکردگی دکھائی ہے اور پروائیوٹ اسکولوں کے نتائج 91.18جبکہ سرکار ی اسکولوں میں67.25فیصدی نتائج کامیاب رہے ۔اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بدھ کے بعد دوپہر دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا تھا جس کی شرح فیصد 78.43ریکارڈ کی گئی تھی۔بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق لڑکوں میں کامیابی کی شرح فیصد78.14جبکہ لڑکیوں میں یہ شرح تھوڑی زیادہ یعنی78.74فیصد رہی۔بورڈ حکام کے مطابق اس امتحان میں مجموعی طور پر 72684ا±میدوار شامل ہوئے تھے جن میں 37045لڑکے جبکہ35369لڑکیاں شامل تھیں۔بدھ کے بعد دوپہر امتحانی نتائج ظاہر ہونے کی خبر پھیلتے ہی وادی کے اطراف و اکناف میںامید واروں نے امتحانی نتائج دیکھنے لگے جس دوران کہیں خوشی اور کہیں غم دیکھنے کو ملیں۔ ادھر ایک مرتبہ پھر سرکاری اسکولوںکے بجائے پرائیویٹ اسکولوں کی کارکردگی بہتر دیکھنے کو ملی ۔ اعداد و شمار کے مطابق سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم 38721امید واروں میں سے 26040امید وار کامیاب ہو گئے ہیں اور اس طرح سے اسکولوں کی مجموعی کارکردگی 67.2رہی جبکہ پرائیویٹ اسکولوں میں زیر تعلیم 33963امید واروں میں سے 30967امید واروں نے کامیابی اپنے نام کی اور مجموعی شرح فیصد91.18درج کی گئی جبکہ کئی سرکاری اسکولی ایسے بھی تھے جن کی کارکردگی صفر رہی ۔ ادھر ایک مرتبہ پھر دسویں جماعت کے امتحان میں لڑکیوں نے بازی ماری اور پہلے پوزیشن پر قبضہ جما لیا جبکہ 20طلبا نے نے پہلی پوزیشن حاصل کی جنہوں نے 500نمبرات حاصل کرلئے ۔