4468365 افراد کو کورونا سے بچا¶ کے ٹیکے لگائے گئے
نئی دہلی(یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں بتدریج کمی کے درمیان، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 82 ہزار سے زیادہ مریضوں کے کووڈ کو شکست دینے سے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 97.82 ہوگئی ہے ۔ ملک میں پیر کو 4468365 افراد کو کورونا سے بچا¶ کے ٹیکے لگائے گئے ۔ اس کے ساتھ یہاں اب تک 1734262440 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔منگل کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 27409 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 42692943 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس دوران کورونا سے 347 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی کل تعداد 509358 ہو گئی ہے ۔اسی عرصے میں 82 ہزار 817 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس کے ساتھ انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 4 کروڑ 17 لاکھ 60 ہزار 458 ہو گئی ہے ۔ کووڈ 19 کے فعال مریضوں کی تعداد 55755 کم ہوکر 423127 ہوگئی ہے ۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی شرح 0.99 فیصد ہے جب کہ صحت یاب ہونے کی شرح 97.82 فیصد ہے ۔کیرالہ کورونا کے ایکٹیو کیسز میں پہلے نمبر پر ہے ، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15946 کی کمی کے باعث ایکٹو کیسز کی تعداد 145158 رہ گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی 24 ہزار 757 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 62 لاکھ 8 ہزار 837 ہو گئی ہے جب کہ 178 افراد کی موت ہونے تعداد اموات 62 ہزار 377 ہو گئی ہے۔