نئی دہلی(یو این آئی) ہماچل پردیش ٹورزم ڈیولپمنٹ کونسل منالی اور آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک نے فاسٹ ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے گرین ٹیکس ادا کرنا شروع کر دیا ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب فاسٹ ٹیگ بیلنس کی رقم کا استعمال ملک میں گرین ٹیکس ادا کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔یہ منالی میں موٹرسائیکلوں کے لیے اس طرح کی ادائیگیوں کو کیش لیس اور آسان بنا رہا ہے ۔ اب تک فاسٹ ٹیگ بیلنس کا استعمال ٹول، ایندھن اور پارکنگ چارجز کی ادائیگی کے لیے کیا جاتا رہا ہے ۔ آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک کو ٹورزم ڈیولپمنٹ کونسل منالی نے حاصل کنندہ بینک کے طور پر منتخب کیا ہے ۔ ہماچل پردیش میں ہر ماہ 50 لاکھ سیاح آتے ہیں۔آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک کے چیف آپریٹنگ آفیسر بی۔ مدھیوانن نے بتایاکہ "ہندوستان اس وقت ٹرانزٹ سے متعلق ادائیگیوں کے ڈیجیٹلائزیشن کے شعبہ میں ایک نئی اونچائی پر ہے ۔ ہم نے گاڑی چلانے والوں کے لیے ادائیگیوں کو آسان اور تیز تر بنانے کے لیے مسلسل فاسٹ ٹیگ تیار کیا ہے ۔ ہم نے فاسٹ ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے ایندھن اور پارکنگ کی ادائیگی کے لیے ریڈیو فریکوئینسی آئیڈینٹی فکیشن ٹیکنالوجی کے فوائد کو بڑھا دیا ہے ۔ ہمیں گرین ٹیکس کی ادائیگی کے لیے پہلی بار فاسٹ ٹیگ شروع کرنے کے لیے ٹورزم ڈیولپمنٹ کونسل منالی کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ، اسے کیش لیس بنا دیا گیا ہے ۔