کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 58 ہزار سے زائد کم ہو کر 4.78 لاکھ رہ گئی
نئی دہلی(یو این آئی) ملک میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 58 ہزار سے زیادہ کم ہو کر 4.78 لاکھ رہ گئی ہے ۔ ملک میں اتوار کو 1166993 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی۔ اس کے ساتھ اب تک 1729587490 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 34113 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 42665534 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کورونا سے 346 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 509011 ہو گئی ہے ۔ دریں اثناء91 ہزار 930 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 4 کروڑ 16 لاکھ 77 ہزار 641 ہو گئی ہے ۔ کووڈ- 19 کے فعال کیسز کی تعداد 58163 سے کم ہوکر 478882 ہوگئی ہے ۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی شرح 1.12 فیصد ہے جبکہ صحتیاب ہونے کی شرح 97.68 فیصد ہے ۔ کیرالا کورونا کے فعال کیسز میں پہلے نمبر پر ہے ، جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 21014 کی کمی کے باعث فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 161104 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی 32004 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6184080 ہو گئی ہے جبکہ 146 افراد کی موت کے بعد اموات کی تعداد 62199 ہو گئی ہے ۔ مہاراشٹر کورونا کے فعال کیسز میں دوسرے نمبر پر ہے ، جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز 6330 کم ہو کر 49876 ہو گئے ۔ اس دوران ریاست میں 9815 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد 7649669 ہوگئی۔ اس وبا سے مزید 17 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 143404 ہوگئی۔