چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے پیرکو جموں و کشمیر میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے اور آف لائن تدریس کو دوبارہ شروع کرنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی،جس میںایڈیشنل چیف سکریٹری، ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، پرنسپل ریذیڈنٹ کمشنر، نئی دہلی، اسکل ڈیولپمنٹ، ہائر ایجوکیشن، اسکول ایجوکیشن، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف، بحالی اور تعمیر نو کے محکموں کے انتظامی سیکریٹریز، تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر، ڈپٹی کمشنرز، اور متعلقہ ایچ او ڈیز نے میٹنگ میں شرکت کی۔














