مارے گئے اہلکاروں کی یادگار پر گلباری ا ور دو منٹ کی خاموشی
وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور لےفٹنٹ گورنر کا مار ے گئے فوجیوں کو خراج عقیدت
پلوامہ کے لیتہ پورہ اونتی پورہ میں تےن سال قبل خود کش حملے میں مارے گئے سی آر پی ایف کے 40 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے فورسز کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سی آر پی ایف کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، جموں وکشمےر کے لےفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے فدائےن حملے میں مار ے گئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کےا ہے۔اطلاعات کے مطابق پےر کے روز جموں و کشمیر میں پلوامہ حملے کی آج تیسری برسی تھی۔ اس سلسلے مےں آج کمانڈو ٹریننگ سینٹر لیتہ پورہ اونتی پورہ میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب میں سی آر پی ایف کے ان چالیس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جو اسی روز سال 2019 میں خودکش حملے میں مارے گئے تھے۔ تقریب مےں مارے گئے اہلکاروں کی یادگار پر گلباری کی گئی اور ان کے لیے دو منٹ کی خاموشی کی گئی ۔اس موقع پر سی آر پی ایف کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل دلجیت سنگھ چودری برائے جموں وکشمیر زون نے کہا کہ ہم چودہ فروری کا دن ان چالیس جوانوں کی یاد میں مناتے ہیں جنہوں یہاں پلوامہ میں اپنی جانیں گنوائی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لئے یہاں جمع ہوتے ہیں اور انہیں اپنے دل سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔موصوف اے ڈی جی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پورے علاقے میں امن و چین رہے اور ہماری قربانیاں ثمر آور ثابت ہوسکیں۔ ادھر کشمیر یونیورسٹی کے شمالی کیمپس دلنہ، بارہمولہ میں بھی اےک تقرےب منعقدہوئی۔تقریب کے دوران مقررین نے پلوامہ حملے میں فوت ہوئے سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”جوانوں کی قربانیاں کبھی ضائع نہیں ہوتیں، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔“ اس دوران وزےر اعظم مودی نے مارے گئے اہلکاروں کو خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہاکہ ’میں 2019 میں اس دن پلوامہ میںمرنے والے تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ملک کے لیے ان کی شاندار خدمات کو یاد کرتا ہوں۔ ان کی بہادری اور عظیم قربانی ہر ہندوستانی کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک کی تعمیر کے لیے کام کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، امےت شاہ نے کہا کہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے بہادر جوانوں کو دلی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے پلوامہ کے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے میں اپنی عظیم قربانی دے کر ملک کی خودمختاری کو برقرار رکھا۔ ملک آپ کی قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گا۔ راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ آپ کی بہادری ہمیں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔ یہ ملک 2019میں پلوامہ میں مارے گئے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے بہادر جوانوں کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پلوامہ حملے میں جاں بحق ہونے والے جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم ہمیشہ ان جانبازوں اور ان کے اہلخانہ کا مشکور رہے گی۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ پلوامہ حملے میں شہید ہونے والے جانبازوں کو خراج پیش کرتا ہوں، قوم سی آر پی ایف کے ان بہادر جوانوں اور ان کے اہلخانہ کا ہمیشہ شکر گذار رہے گی‘۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھاکہ ’ہم دہشت گردی کی بدعت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں