وادی کشمیر میں کورونا کیسز میں کمی کے ساتھ ہی ویک اینڈ لاک ڈون کے خاتمے کے بعدشہر سرینگر میں ہر اتوار کو سجنے ولا مشہور سنڈے مارکیٹ کئی ہفتے بعد کھل گیا ہے ۔ جہاں لوگوں نے کھل کر خریداری ہے مارکیٹ میں لوگوں کی کافی بھیڑ دیکھنے کو مل گئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق سری نگر کے سیول لائنز میں ہر اتوار کو لگنے والا مشہور سنڈے مارکیٹ زائد از چار ہفتوں کے بعد کھل گیا۔نمائندے نے بتایا کہ رواں برس 15جنوری کو کورونا وائرس کے پیش نظر بند کے جانے والے مشہور سنڈے مارکٹ میں اتوار کو تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی گئی۔ نمائندے نے کہاکہ بعض ریڑہ بانوں نے چھوٹے چھوٹے بورڈ اور پلے کارڈ ایستادہ کر رکھے تھے جن پر لکھی گئی تحریروں کے ذریعے خریداروں سے ماسک پہننے اور سماجی دوری کا خیال رکھنے کی تاکید کی گئی تھی۔

سنڈے مارکیٹ میں موجود خریداروں نے بتایا کہ وہ سنڈے مارکیٹ کو کھلا دیکھ کر کافی خوش ہو گئے کیوں کہ یہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد مختلف قسم کے اشیاءکی خریداری کر رہے ہیں ۔واضح رہے اس مارکیٹ میں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے آنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد اشیاءکی خریداری شوق سے کرنے کے لئے آتے ہیں لوگوں کا خیال ہے کہ اس مارکٹ میں چیزیں سستے ملتے ہیں ۔ جبکہ یہ بازار سینکڑوں نوجوانوں کے روز گار کا بھی ایک ذریعہ ہے جہاں نوجوان اپنا روز گار کماتے ہیں تاہم کووڈ کی وجہ سے بند ہونے والے سے لوگ بے روز گار ہوئے تھے آج کھل جانے سے ان نوجوانوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھنے کو ملی ہے سنڈے مارکیٹ کے مسلسل بند رہنے سے اس کے ساتھ جڑے ریڑہ بان سخت معاشی پریشانیوں سے دوچار تھے۔ اب اس مارکیٹ کے کھلنے سے انہیں بڑی راحت نصیب ہوئی ہے۔