ایک دن میں 1241 مریض ہلاک، 67084 متاثرین
نئی دہلی(یو این آئی) ملک میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کی سست رفتاری کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا کے 67,084 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 4,24,78,060 ہوگئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 167882 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس کے ساتھ ہی یہ تعداد 4 کروڑ 11 لاکھ 80 ہزار 751 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسی عرصے میں اس وبا سے 1241 افراد کی موت کے بعد ملک بھرمیں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 5,06,520 تک پہنچ گئی ہے۔ بدھ کو ملک میں 46,44,382 افراد کو کورونا سے بچاو¿ کے ٹیکے لگائے گئے اوراب تک 1,71,28,19,947 ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ جمعرات کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں کووڈ کے فعال مریضوں کی تعداد 102039 سے گھٹ کر 790789 رہ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی شرح 1.86 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی صحت یابی کی شرح 96.95 فیصد ہے۔