مرنےوالوں کی مجموعی تعداد 491127 ہو گئی
کووڈ ویکسین ایک ارب 63 کروڑ 58 لاکھ 44 ہزار 536 لوگوں کو دی جا چکی ہے
نئی دہلی(یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 665 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی اس انفیکشن سے مرنے والوں کی کل تعداد 491127 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا منگل کو ملک میں 59 لاکھ 50 ہزار 731 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ ملک میں اب تک ایک ارب 63 کروڑ 58 لاکھ 44 ہزار 536 لوگوں کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے ۔ بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں انفیکشن کے 2,85,914 معاملے درج ہوئے اور اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرین کی کل تعداد 40085116 ہو گئی ہے ۔ زیر علاج مریضوں میں 13 ہزار 824 اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 22 لاکھ 23 ہزار 18 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں 29 لاکھ 90 ہزار 73 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3 کروڑ 73 لاکھ 70 ہزار 971 ہوگئی ہے ۔ ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 93.23 فیصد پر آگئی ہے ، جب کہ اس وقت اموات کی شرح 1.23 فیصد ہے ۔ زیر علاج مریضوں کی شرح 5.55 فیصد ہے ۔ ملک میں زیر علاج معاملوں کے حساب سے کرناٹک پہلے نمبر پر ہے ۔ جبکہ 11,745 زیر علاج مریضوں کے معاملوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 3,50,772 ہوگئی۔ اس دوران 53,093 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 32,16,070 ہوگئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی مزید 52 مریضوں کی موت ہو گئی اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38,666 ہو گئی ہے ۔ کیرالہ میں 25,095 زیر علاج معاملوں کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 28,60,77 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30,226 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد 53,86,868 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی 70 مزید مریضوں کی موت ہو گئی ہے ، جس سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 52,141 ہو گئی ہے ۔ تمل ناڈو میں اس عرصے میں 4786 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 211270 ہو گئی ہے اور اس عرصے کے دوران مزید 48 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 37312 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں 25221 مریضوں کے ٹھیک ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے صحیت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 2945678 ہو گئی ہے ۔ مغربی بنگال میں اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ 14367 ایکٹیو کیسز کم ہونے کے بعد ان کی کل تعداد 80168 پر آ گئی ہے اور مزید 36 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20411 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 1873706 مریض انفیکشن سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔














