ملی ٹنٹ فرار ، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ، علاقے میںسنسنی
جنوبی ضلع اننت ناگ کے کے پی روڑ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مسلح جنگجوﺅں نے سی آر پی ایف بینکر کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔ حملے کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کاررروائی انجام دی ۔ نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح جنگجوﺅں نے ایف ایم گلی کے پی روڑ کے نزدیک بدھ کے بعد دوپہر سی آر پی ایف بینکر کو نشانہ بنا یا اور بینکر پر گولیاں چلائی ۔ ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ جنگجوﺅں نے سی آ ر پی ایف بینکر پر تین سے چار گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں وہاں سنسنی کا ماحول پھیل گیا جبکہ فائرنگ واقعہ کے ساتھ ہی پولیس و سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری وہاں پہنچ گئیں جنہوں نے حالات کا جائزہ لیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملی ٹنٹوں نے سی آر پی ایف بینکر کو نشانہ بنانے کی غرض سے فائرنگ کی تاہم فائرنگ واقعہ میںکوئی جانی یا مالی نقصان نہیںہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ واقعہ کے ساتھ ہی علاقے میں ملی ٹنٹ جائے واردات سے فرار ہوگئے جس کے بعد پورے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور حملہ آوروںکی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔