سری نگر شہر سمیت کشمیروادی کے سبھی ضلعی وتحاصیل صدرمقامات پرلاﺅڈ اسپیکروں کے ذریعے اعلان
تاجروں کودکانات بند کرنے اورٹرانسپورٹروں کوبھی سروس بند کرنے کی ہدایت،عوام سے گھروںمیں رہنے کی اپیل
صوبہ جموں کے ساتھ ساتھ کشمیروادی کے سبھی10اضلاع میں حکومتی فیصلے کے عین مطابق جمعہ کے روزدوپہر2بجے ’ہفتہ وارکورونالاک ڈاﺅن‘نافذ کیاگیا۔سری نگرسمیت سبھی دس اضلاع کے ضلعی وتحاصیل صدرمقامات پر لاﺅڈ اسپیکروںکے ذریعے اعلان کیاگیاکہ تاجر اپنے دکانات ودیگرتجارتی مراکز فوراًبند کرکے گھروں کوچلے جائیں ،ٹرانسپورٹروں سے کہاجارہاتھاکہ گاڑیوں کوسڑکوں پرہٹا دیں جبکہ عام لوگوں سے یہ اپیل بار بارکی جارہی تھی کہ وہ کوروناسے بچنے سے کیلئے تمام لازمی احتیاطی اصولوں وہدایات پرعمل کرتے ہوئے گھروںمیں ہی رہیں اطلاعات کے مطابق پولیس اوردیگر گاڑیوں میں کئے جارہے اعلانات کے بعدسری نگرسمیت پوری کشمیر وادی میں تمام بازار سنسان ہوگئے اورسڑکوں پرنجی ومسافر ٹرانسپورٹ کی نقل وحرکت بھی کم ہوتے ہوئے شام تک کم قلیل ہوکررہ گئی ۔خیال رہے حالیہ دنوںمیں کوروناکے یومیہ کیسوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کے بعدحکومت نے فوری نوعیت کے احتیاطی اقدام کے بطورپورے جموں وکشمیرمیں ہفتہ وار لاک ڈاﺅن میں توسیع کرتے ہوئے جمعرات کی شام یہ اعلان کیاکہ کوروناکے یومیہ کیسوںمیں تیزی کیساتھ اضافہ ہونے کے پیش نظرپورے جمو ں و کشمیر میں ہر جمعہ دوپہر2 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔سری نگر میں جمعے کو دو پہر2بجے کے بعد ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاو¿ن کے نفاذ کے ساتھ ہی تمام بازار سنساں نظر آئے اور سڑکوں پر ٹریفک کا رش بھی تھم گیا۔سیول لائنز اوردیگرکئی مقامات پرپولیس گاڑیوں میں لاﺅڈ اسپیکروںکے ذریعے تاجروں ،ٹرانسپورٹروں اورعام لوگوں سے کہاگیاکہ وہ کورونالاک ڈاﺅن پرفوری عمل کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں کوچلے جائیں ۔اس دوران لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنی اوراپنوںکی سلامتی وبہتری کیلئے لاک ڈاﺅن کی معیادختم ہونے تک گھروں میں ہی رہیں ۔اسٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کی جانب سے جمعرات کی شم جاری تازہ حکمنامے کے مطابق ابپورے جمو ں و کشمیر میں ہر جمعہ دوپہر2 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔سری نگر شہر میں حکام کی گاڑیاں2 بجے سے قبل ہی بازاروں کا گشت کر رہی تھیں جن میں بیٹھے اہلکار2بجے کے بعد لاک ڈاو¿ن کے نفاذ کا اعلان کر رہے تھے۔دن کے2 بجنے کے ساتھ ہی سیول لائنز،شہرخاص اوردیگرمقامات پرواقع تمام بازاروں میں دُکانداروں نے اپنے اپنے دکان بند کرنے شروع کئے اور 3 بجنے سے قبل ہی شہر کے تمام بازار بند ہوگئے تھے جبکہ کہیں کہیں خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی گئی۔اس دوران شہر کی بیشتر سڑکوں پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل کم ہوگئی۔2بجے کے بعد لوگوں کو بھی اپنے اپنے گھروں کی طرف روانہ ہوتے ہی دیکھا گیا۔ادھر وادی کے دیگر ضلع صدر مقامات اور قصبہ جات میں بھی2بجے کے بعد بازار بند ہوگئے اور سڑکوں پر بھی ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل تھم گئی۔بارہمولہ ،بانڈی پورہ ،کپوارہ ،بڈگام،گاندربل ،اننت ناگ،پلوامہ ،کولگام اورشوپیان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مذکورہ سبھی9اضلاع میں بھی پولیس اوردیگرمحکموں کی گاڑیاں جمعہ کے روز2بجے سے پہلے ضلعی وتحاصیل صدر مقامات پر نمودار ہوئیں اوران گاڑیوںمیں نصب لاﺅڈ اسپیکروںکے ذریعے یہ اعلان کیاجارہاتھاکہ تاجر اپنے دکانات ودیگرتجارتی مراکز فوراًبند کرکے گھروں کوچلے جائیں ،ٹرانسپورٹروں سے کہاجارہاتھاکہ گاڑیوں کوسڑکوں پرہٹا دیں جبکہ عام لوگوں سے یہ اپیل بار بارکی جارہی تھی کہ وہ کوروناسے بچنے سے کیلئے تمام لازمی احتیاطی اصولوں وہدایات پرعمل کرتے ہوئے گھروںمیں ہی رہیں ۔پولیس اوردیگر گاڑیوں میں کئے جارہے اعلانات کے بعدسری نگرسمیت پوری کشمیر وادی میں تمام بازار سنسان ہوگئے اورسڑکوں پرنجی ومسافر ٹرانسپورٹ کی نقل وحرکت بھی کم ہوتے ہوئے شام تک کم قلیل ہوکررہ گئی ۔