بحران کی گھڑی میں دنیا کو ’امید کا گلدستہ‘ فراہم کیا: مودی
نئی دہلی(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہنر اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ہندوستان کی طاقت کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کراتے ہوئے پیر کو کہا کہ ہندوستان نے بحران کے وقت دنیا کو جمہوریت کے تئیں غیر متزلزل یقین، نئی ٹیکنالوجی اور ہنر کی شکل میں ’امید کا تحفہ‘ دیا ہے۔ مسٹر مودی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سوئٹزرلینڈ کے ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کانفرنس میں ’عالمی معیشت کی صورتحال‘ پر خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے تبدیلی، مہنگائی، صحت اور کرپٹو کرنسی جیسے مسائل پر تمام ممالک کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہوئے کثیرالجہتی عالمی اداروں کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے کے لیے اصلاحات کیے جانے کی بھی اپیل کی۔