ایک دن میں73 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئیں
نئی دہلی(یو این آئی) گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 73 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اس کے ساتھ ہی ویکسینیشن کی کل تعداد 155.39 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 73 لاکھ 8 ہزار 669 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 155 کروڑ 39 لاکھ 81 ہزار 819 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو لاکھ 64 ہزار 202 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 72 ہزار 73 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 3.48 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 14.78 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ کووڈ کے نئے ویرئنٹ اومیکرون سے 5753 لوگ متاثر پائے گئے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ اسی مدت میں ایک لاکھ نو ہزار 345 لوگ کووڈ سے صحت مند ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 48 لاکھ 24 ہزار 706 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 95.20 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 17 لاکھ 87 ہزار 457 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں مجموعی طور پر 69 کروڑ 90 لاکھ 99 ہزار 84 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔