ADVERTISEMENT
ڈالیان(یواین آئی/ ژنہوا) چین کے ڈالیان شہر میں ایک انڈر گرا¶نڈ مارکٹ میں آگ لگنے سے نو لوگوں کی جھلس کر موت ہوگئی ، جس میں ایک فائربریگیڈ اہلکار بھی شامل ہے ۔مقامی انتظامیہ نے یہ اطلاع دی۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ کل صبح ہوا تھا اور دوپہر ایک بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔آگ میں جھلس کر مرنے والے نو افراد میں سے ایک فائربریگیڈ بھی شامل ہے ۔اس حادثے میں دیگر پانچ افراد معمولی طورپر جھلسے ہیں ،جنہیں علاج کے لئے طبی مرکز بھیجا گیا ہے ۔جن میں سے ایک کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے اور دیگر چار ابھی بھی اسپتال میں داخل ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کی جانچ ابھی جاری ہے ۔
ADVERTISEMENT