ADVERTISEMENT
یروشلم/ ایجنسیز/ غزہ کے شہر خان یونس کے قریب حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حملوں میں حماس کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملوں میں متعدد عمارتیں تباہ اور اموات کا بھی خدشہ ہے۔ فلسطینی شہر بیت لہیہ کے قریب بھی اسرائیلی توپ خانے سے بمباری ہوئی۔
ADVERTISEMENT