ملک میں اومیکرون اور کووڈ19کے معاملات میںتشویشناک حد تک اضافہ کے پیش نظرمرکز نے ریاستوں سے کہا ہے کہ کووڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر عارضی اسپتال اور کنٹرول روم بنائے جائیں۔ مرکزی وزارت صحت سیکریٹری نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکریٹریوں کے نام جاری اپنے مکتوب میں ہدایت دی ہے کہ عارضی ہسپتال کے قیام کے ساتھ ساتھ رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کریں اس کے ساتھ ساتھ ٹسٹنگ میں اضافہ اور مریضوں کو بروقت علاج فراہم کرنے کےلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ملک میں اومیکرون اور کووڈ 19کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر مرکزی سرکار نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوںکو جنگی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانے کی ہدایت دی ہے ۔ کووڈ-19 کے واقعات کے بڑھنے کے مدنظر مرکز نے ریاستوں اوراپنے انتظام والے علاقوں سے کہا ہے کہ وہ فیلڈ یا عارضی اسپتال قائم کرے، تاکہ صحتکے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی میں اضافہ کیا جاسکے۔ مرکزی وزارت صحت کے سکریٹری راجیشبھوشن نے ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور صحت سے متعلق سکریٹریوں کو اِس سلسلے میں ایک خط لکھا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ ڈی آر ڈی او، سی ایس آئی آر، پرائیویٹسیکٹر، کارپوریشنوں، رضا کار تنظیموں اور دوسروں کے تال میل سے یہ انتظامات کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اِس طرح کے انتظامات سے جلد فیلڈ اسپتال یا عارضی اسپتال قائم ہوسکیں گے۔ادھر ملک میں کووڈ19کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں27,000نئے مثبت معاملات کی تصدیق ہوئی ہے ۔ جبکہ اومیکرون ویرنٹ میں مبتلاءہونے والے مریضوں کی تعداد 1,525 تک پہنچ کی ہے ۔