ADVERTISEMENT
واشنگٹن/ ایجنسیز/ لاس اینجلس کے ایک اسٹور میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دو مشکوک افراد نے لاس اینجلس میں اسٹور کے اندر اور باہر فائرنگ کی۔ لاس اینجلس فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اسٹور میں فائرنگ سے زخمی 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
ADVERTISEMENT